عطا تارڑ

اسمبلی بچانے کیلئے ہمارے پاس بہت سے آپشنز موجود ہیں۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ اسمبلی بچانے کے لیے ہمارے پاس بہت سے آپشنز موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پرویز الہی کے کہنے پر عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔ مجھے پرویز الہی صاحب نے فون کر کے پوچھا تھا بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ یہ حکومت چھوڑ کر دیکھیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ اپنے والد کو بگاڑنے میں مونس الہی کا بہت بڑا ہاتھ ہے، انہوں نے پہلے بھی دعائے خیر کے بعد اپنے والد کو گمراہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی بچانے کے لیے ہمارے پاس بہت سے آپشنز موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے