جاوید لطیف

جن کرداروں نے 2017 میں نواز شریف کو نااہل کیا تھا، ان کو بےنقاب کر کے چوکوں پر لٹکایا جائے، جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جن کرداروں نے 2017 میں نواز شریف کو تاحیات نااہل کیا تھا، ان کو بےنقاب کر کے چوکوں پر لٹکایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سہولت کاری کرنے والے کرداروں کو کھلا چھوڑا گیا تو مزید نقصان ہو گا، پاکستان میں ہونے والی سازشوں سے مخالف قوتوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ جو کردار بے نقاب ہو رہے ہیں وہ یا ٹکٹیں بانٹ رہے ہیں یا سپوت کاری کر رہے ہیں، 2017 کی بے نقاب ہونے والی سازش افسوسناک ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ  کیا آئین اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ پاکستان دنیا میں بدنام ہو؟ معیشت کا بیڑا غرق ہو جائے؟ کیا پاکستان کے اندر اگر سازش چلتی رہے گی تو انتشار کم ہوسکے گا؟ آئین کسی کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ آپ مجرموں کو تحفظ دیں؟

واضح رہے کہ جاوید لطیف نے مزیدکہا کہ اداروں میں بیٹھے لوگوں کا نام لے کر وہ کہتا ہے فلاں مجھے قتل کرانا چاہتے ہیں، اس ادارے کی طرف سے بھی جواب آنا چاہیے۔ ے کہا کہ اداروں کا خاموش رہنا معنی خیز ہے، فل کورٹ فیصلہ کرے یا اسپیشل پارلیمانی کمیشن فیصلہ کرے، جو کردار 2017 کے تھے وہ قوم سے معافی مانگیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف جب پاکستان میں ہوں گے تو الیکشن ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے