مراد علی شاہ

ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر مراد علی شاہ کا اظہار تشکر

کراچی (پاک صحافت) ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اظہار تشکر کرتے ہوئے صدر آصف زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو اور جیالوں کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی کے لئے پیپلز پارٹی نے بھرپور اقدامات اٹھائے جس کی وجہ سے شہر امن کا گہوارا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور یہ کامیابی عوام کا ہم پر بھرپور اعتماد ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ شہر کراچی میں بغیر کسی تفریق کے پیپلز پارٹی نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے، کراچی کی سڑکیں، انڈر پاسز، فلائی اوورز، اسپتال اور نکاسی کے نظام کو ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے مزیدکہا کہ مردم شماری پر پاکستان پیپلز پارٹی نے عوامی مفاد میں واضح موقف رکھا، پیپلز پارٹی نے کراچی کے عوام کے حقوق کی جنگ کھلے دل سے لڑی ہے۔ انہوں نے شہر کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والوں کا شکرگزار ہوں، جنہوں نے اعتماد کیا اور مزید خدمت کرنے کا اختیار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے