پیپلزپارٹی

کراچی بلدیاتی ضمنی الیکشن ، پی پی نے میدان مار لیا

کراچی (پاک صحافت) کراچی میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کا میدان پیپلز پارٹی نے مار لیا، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق یوسیز کی 11 نشستوں میں سے 7 پر  اور وارڈز کی تمام 15 نشستوں میں سے 7 پر پیپلز پارٹی جیت گئی۔

تفصیلات کے مطابق یوسی کی 4 نشستوں پر جماعت اسلامی کامیاب ہوئی، مجموعی طور پر کراچی کی 246 یوسی نشستوں میں سے 98 پر جیت کر پیپلز پارٹی کا پہلا نمبر، 89 نشستوں کے ساتھ جماعت اسلامی دوسرے اور 42 نشستوں کے ساتھ تحریک انصاف تیسرے نمبر پر ہے۔ مسلم لیگ (ن) 7، جے یو آئی 2، تحریک لبیک اور آزاد امیدوار ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ 6 نشستوں پر نتائج الیکشن کمیشن کی جانب سے رکے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں ہونے والے بلدیاتی ضمنی انتخابات میں وارڈز کی تمام 15 نشستوں میں سے 7 پر پی پی پی جیت گئی، 5 پر جماعت اسلامی کامیاب قرار پائی، تحریک انصاف 2 اور مسلم لیگ ن ایک وارڈ پر کامیاب ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے