رضا ربانی

سینیٹر رضا ربانی پی ٹی آئی حکومت پر برس پڑے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی پی ٹی آئی حکومت پر برس پڑے، ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات پارلیمان کو اعتماد میں لئے بغیر کئے گئے، دونوں فریقین کے مابین سیز فائر کا معاہدہ ہوا، وزیر داخلہ پریس کانفرنس میں کہتے ہیں بلوچستان دہشتگردی میں ٹی ٹی پی ملوث ہیں، اگر معاہدے میں سیز فائر کا ذکر تھا تو پھر یہ کیا ہے؟

تفصیلات کے مطابق سینیٹر رضا ربانی نے سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  وزیر داخلہ  کہتے ہیں کہ  دہشتگردی واقعات کے تانے بانے باہر سے ملتے ہیں، جب باڑ لگانے کا کام مکمل ہونے کے قریب تھا تو طالبان نے کام روک دیا۔جب طالبان کی حکومت افغانستان میں آئی تو یہاں خوشی کا اظہار کیا گیا۔ وزیر داخلہ ایک ہفتہ قبل بتاتے ہیں بلوچستان میں جو گٹھ جوڑ ہوا اس میں ٹی ٹی پی کا ہاتھ تھا۔

واضح رہے کہ سینیٹر رضا ربانی نے وزیر داخلہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ فرماتے ہیں اگر ٹی ٹی پی مذاکرات کیلئے آتی ہے تو ہم ہاتھ بڑھائیں گے، لوگ پاکستان میں دہشتگردی کو پروموٹ کر رہے ہیں، بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات اور شہادتوں کے خون کا جوابدہ کون ہوگا؟ کل جو پاک فوج کے جوانوں کے شہادت ہوئی اس کا کون جواب دے گا؟ ایک طرف پاکستان پر دہشتگردی کے حملے پاکستان فوج کے جوانوں کی شہادت ہے، کون جواب دے گا اتنا کچھ ہونے کے ساتھ مذاکرات کیوں؟

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے