ٹرین حادثہ

ڈہرکی اور خضدار ٹرین حادثہ، سندھ حکومت کا متاثرین کیلئے بڑا اعلان

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے ضلع گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی میں ہونے والے ٹرین حادثے اور خضدار میں ہونے والے ٹرین حادثے کے متاثرین کے لئے بڑا اعلان کر دیا، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے جاں بحق افرادکے ورثا کوفی کس 5 لاکھ روپے اور زخمیوں کو ایک، ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانحہ گھوٹکی اورخضدارکےمتاثرین کی مالی مددکافیصلہ کرلیا، اس حوالے سے  وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ گھوٹکی ٹرین حادثے کے جاں بحق افراد کے ورثا کوفی کس 5 لاکھ روپے اور زخمیوں کو ایک، ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی پی چیئرمین لاول بھٹوزرداری کو عوام کی پریشانیوں کااحساس ہے، احساس پروگرام والے حادثات سے متاثر افرادکی مدد نہیں کرتے، ہم منتظر رہے کہ وفاقی حکومت کوشاید کچھ احساس ہو۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے