جنرل عاصم منیر

جنہوں نے دین کو دہشتگردی کی بھینٹ چڑھایا انہیں جواب دینا ہوگا۔ آرمی چیف

پشاور (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ جنہوں نے دین کو دہشتگردی کی بھینٹ چڑھایا انہیں جواب دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے پشاور میں خیبرپختونخوا کے مشران، عمائدین اور نمائندوں کے گرینڈ جرگے میں خصوصی شرکت کی اور قلعہ بالا حصار میں یادگار شہداء پر حاضری اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اللہ کے راستے میں جہاد کر رہے ہیں اور کامیابی ہماری ہوگی، میں اور میری بہادر فوج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے، پاکستانی آئین میں حاکمیت اللہ کی ذات کی ہے، یہ خوارج کون سی شریعت لانا چاہتے ہیں؟۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افغان حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ احسان کا بدلہ احسان کے علاوہ کچھ اور ہوسکتا ہے؟ اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے، کسی بھی گروہ یا جتھے سے بات نہیں کی جائے گی، مذاکرات ہوئے تو صرف پاکستان اور عبوری حکومت کے درمیان ہوں گے۔ افغان شہریوں کے ملوث ہونے کو علاقائی امن و استحکام کیلئے خطرہ اور دوحہ امن معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ امن کو برباد کرنا چاہتے ہیں وہ ہم میں سے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو پاکستان میں پاکستان کے قوانین کے مطابق رہنا ہوگا۔ پاکستانی فوج شہداء کی فوج ہے، جس کا نعرہ ہے ایمان، تقوی، جہاد فی سبیل اللہ، جو لوگ امن برباد کرنا چاہتے ہیں وہ ہم میں سے نہیں، سیکیورٹی کے تمام ادارے اور پاکستان کی عوام ایک ہیں، پاکستان، ریاست مدینہ کے بعد کلمے پر بننے والی دوسری ریاست ہے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کا کچھ نہیں کرسکتی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے