وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر کے پاس نگراں وزیراعظم کا نام طے کرنے کا آج آخری روز

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے پاس نگراں وزیراعظم کا نام طے کرنے کا آج آخری روز ہے، نام فائنل نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی تحلیل ہوئے تین روز ہوگئے، نگراں وزیراعظم کون بنے گا؟ اب تک طے نہیں ہو سکا۔ صدر عارف علوی نے بھی آج نگراں وزیراعظم کا نام مانگ لیا ہے۔ وزیراعظم نے جمعہ کی رات اتحادیوں سے مشاورت کی، شہباز شریف نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے بات ہوئی ہے آج مزید بات کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف  نے صدر پر بھی تنقید کی اور کہا کہ افسوس ہے صدر نے نگراں وزیراعظم کے تقرر کے لیے انہیں خط لکھا، اس تقرری کے لیے آٹھ دن ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم نے اتحادیوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرکے الیکشن میں اترنے کی حمایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے