دھماکہ

بلوچستان میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ، یو سی چیئرمین سمیت 7 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہوا ہے جس میں یو سی چیئرمین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع تربت کیچ کے علاقے بلگتر میں گاڑی کے قریب دھماکے کے باعث یونین کونسل چیئرمین اسحاق بلوچ سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ تربت کیچ اور پنجگور کے درمیان بلگتر میں پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔

دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ اور علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے