خواجہ سعد رفیق

عمرانی اقتدار تباہی، اغیار کے سامنے سرنڈر، انتقام اور لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو نااہل ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمرانی اقتدار تباہی، نااہلی، اغیار کے سامنے سرنڈر، اقربا پروری، انتقام اور لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے  پی ٹی آئی کی پالیسیوں کو  ملک دشمن پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کا واحدمقصد اپنے ناجائز اقتدار کو طول دینا ہے۔ خواجہ سعد نے یہ بھی کہا کہ نے یہ بھی کہا کہ انکے تمام اقدامات، قوانین اور  بیانیے آمرانہ شاطرانہ اور منافقانہ ہیں۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ حکمران ٹولے کاہدف سازش اور جھوٹ کے ذریعے اقتدار پر قابض رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمرانی اقتدار تباہی، نااہلی، اغیار کے سامنے سرنڈر، اقربا پروری، انتقام اور لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم سے پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے جنرل سیکرٹری کی ملاقات

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر شاہی دربار اور جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے