شرجیل میمن

پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی سے بلّا چھینے جانے کی کوئی حمایت نہیں کی، شرجیل میمن

لاہور (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی سے بلّا چھینے جانے کی کوئی حمایت نہیں کی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ہم پاکستان کو آئین دینے والی پارٹی ہیں، پیپلز پارٹی سنجیدہ سیاست کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتخابات کے لیے بھرپور انداز میں مہم کا آغاز کر چکی ہے، اوچھے ہتھکنڈے برداشت نہیں کیے جائیں گے، پیپلز پارٹی صرف آئین و قانون پر یقین رکھتی ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کو بہترین صحت کی سہولتوں کا منشور لے کر میدان میں اتری، معیشت کی بہتری کے لیے پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر ہنگامی اقدامات کرے گی، بلاول بھٹو کے 10 نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد سے ملک ترقی کرے گا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب کے ہمارے بھائی اور بہن علاج کے لیے سندھ آ رہے ہیں، پی ٹی آئی دور حکومت میں لوگوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا، 21 تاریخ کو بلاول بھٹو لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں، مسلم لیگ ن کی پالیسی اور طرز حکمرانی سے لوگ بےزار آچکے ہیں، اسموگ سے متاثرہ پنجاب کی حالت سب کے سامنے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ پنجاب میں 15 سال حکومت میں رہی ایک اسپتال نہ بنا سکی، صحت کے شعبے میں ن لیگ اور پی ٹی آئی مکمل ناکام رہی، ن لیگ ہمارے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا رہی ہے، تمام جماعتوں کے ساتھ الیکشن کمیشن کا رویہ ایک ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے