عمران خان

دو وفاقی وزراء حکومت سے علیحدہ، استعفے وزیراعظم کو بھجوا دیئے

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت کے دو وزراء نے حکومت سے علحیدگی کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ اپنے استعفے بھی وزیراعظم کو بھجوا دئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے وزراء فروغ نسیم اور امین الحق نے اپنے استعفے وزیراعظم عمران خان کو بھیجوا دیے ہیں۔ فروغ نسیم نے وزیر قانون جبکہ امین الحق نے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عہدوں سے استعفے دیے ہیں۔

دوسری جانب سینیٹر فیصل سبزواری نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک معاہدہ ہونا ہے، ایک ایک نکات پر سیرحاصل بحث ہوئی ہے، معاہدے کے تمام نکات عوامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی سے معاہدے کی توثیق لیں گے، پیپلز پارٹی سی ای سی سے توثیق لے گی، معاہدے کا باضابطہ اعلان شام 4 بجے میڈیا کے سامنے ہوگا۔ یاد رہے کہ حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے