رضا ربانی

علی وزیر کو موقع دیا جائے کہ وہ بجٹ اجلاس میں قومی اسمبلی میں اپنے حلقہ کے عوام کی نمائندگی کر سکیں، علی وزیر

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میاں رضا ربانی نے مطالبہ کیا ہے کہ علی وزیر کو موقع دیا جائے کہ وہ بجٹ اجلاس میں قومی اسمبلی میں اپنے حلقہ کے عوام کی نمائندگی کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈرز جاری کریں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے اسیر رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ رضا ربانی نے کہا کہ پروڈکشن آرڈرز کے قواعد آئینی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بین الاقوامی ضروریات کی مطابقت میں متعارف کرائے گئے تھے۔ رضا ربانی نے مزید کہا کہ علی وزیر کو الزامات کے میرٹ کے جائزہ کے بغیر قومی اسمبلی میں اپنے حلقے کی نمائندگی کا موقع دیا جائے۔

واضح رہے کہ انکا کہنا ہے کہ پارلیمان کے چہرہ اور اختیار کو بے توقیر کیا گیا ہے، اشارہ کو اسی طرح اپنی تعمیر نو کرنا ہوگی جیسے روم راکھ سے نکل کر دوبارہ بہترین شہر بنا، پارلیمان اور اس کے سربراہ کا اختیار بحال کرنا ہوگا۔ سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی 1992 میں قومی اسمبلی میں متعارف کروائے گئے رول 108 اور سینٹ کے رول 84 کا ہمیشہ تحفظ کرتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے