میجر عادل راجہ

پاک فوج نے 2 ریٹائرڈ افسران کو سخت سزا سنا دی

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج نے 2 ریٹائرڈ افسران عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو سزا سنا دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ریٹائرڈ افسران کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنائی گئی ہے۔ میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سزا کے تحت 21 نومبر 2023 سے دونوں ریٹائرڈ افسران کے رینک ضبط کرلیے گئے ہیں۔ دونوں ریٹائرڈ فوجی افسران کو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے، عدالت نے 7 اور 9 اکتوبر 2023 کو دونوں افراد کو مجرم قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ دونوں ریٹائرڈ افسران بیرون ملک مقیم ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈا سمیت پاکستانیوں کو بغاوت پر اکسانے کی مسلسل کوشیں کرتے دکھائی دیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے