پرویز اشرف

راجہ پرویز اشرف کیجانب سے ذوالفقار علی بھٹو کے متعلق وزیراعظم کے بیان کی شدید مذمت

لاہور (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف جو زبان استعمال کی گئی اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملک میں جو بھی جمہوریت ہے وہ ذوالفقار علی بھٹو کی وجہ سے ہے۔ جو آج ادلٹ فرنچائز ہے ملک میں اسکا کریڈٹ بھی بھٹو صاحب کو جاتا ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ مشکل ترین حالات میں اگر کسی نے پاکستان کو سنبھالا ہے تو وہ بھٹو خاندان ہے۔ آپ جس انتخاب کی بات کرتے ہیں، جس پارلیمان کی بات کرتے ہیں وہ بھی بھٹو صاحب کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ جو نفرت کی بات کرتے ہیں تضحیک کی بات کرتے ہیں وہ وزیراعظم صاحب بلکل اچھی بات نہیں، آپ نے جو معیشت کا حال کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے آپ نے جو وعدے کئے وہ سب جھوٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے