ایل پی جی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 48 روپے 78 پیسے فی کلو کم کر دی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 228 روپے 99 پیسے مقرر کر دی گئی ہے جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

اوگرا اعلامیے کے مطابق یکم اپریل سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 575 روپے 54 پیسے سستا کردیا گیا ہے۔ ایل پی جی کے 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2702 رویے 19 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر 2702 روپے اور کمرشل سلنڈر 10397 روپے میں فروخت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے