نواز شریف

چیف جسٹس مزید تباہی کرنے کے بجائے فی الفور مستعفی ہوجائے۔ نوازشریف

لندن (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس مزید تباہی کرنے کے بجائے فی الفور مستعفی ہو جائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتیں قوموں کو بحرانوں سے نکالتی نہ کہ بحرانوں میں دھکیلتی ہیں۔ چیف جسٹس نے نہ جانے کون سا اختیار استعمال کر کے اکثریتی فیصلے پر اقلیتی رائے مسلط کردی ہے۔

نواز شریف کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ اپنے منصب اور آئین کی توہین کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والا چیف جسٹس مزید تباہی کرنے کے بجائے فی الفور مستعفی ہو جائے۔

یاد رہے کہ ن لیگ کی چیف آرگنائزر اور وفاقی حکومت کی جانب سے بھی چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے