آرمی چیف جنرل عاصم منیر

9 مئی کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا اور شہدا کی یادگار پر پھول رکھے۔ آرمی چیف نے قوم کی عظمت، عزت اور وقار کیلئے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے تاریک دن پرقوم کے لیے شرمندگی لانے والے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ کسی کو شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور شہدا مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سرکاری اہلکاروں اور پاکستانی عوام کیلئے فخر کا باعث ہیں۔ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں کسی کو انکی یاد گاروں کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیں گے۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ منصوبہ بندی سے کیے گئے حالیہ المناک واقعات کی دوبارہ اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستانی عوام کے دلوں میں شہدا کا عظیم مقام ہمیشہ قائم رہے گا، شہدا افواج پاکستان کی رینک اینڈ فائل کیلئے فخر کا باعث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مسلح افواج تمام شہدا اور ان کے اہلخانہ کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہیں، مستقل طور پر شہدا کی عظیم قربانیوں کو انتہائی عزت اور وقار سے دیکھتے ہیں۔ آرمی چیف نے ماتحت فارمیشنز کی محنت، لگن، بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے