سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

جب تک نیب کو ختم نہیں کریں گے حکومت نہیں چلے گی، شاہد خاقان عباسی

لاہور  (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ  جب تک نیب کو ختم نہیں کریں گے حکومت نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ جاوید اقبال رو رو کرکہتے ہیں مجھ سے  سب کچھ حکومت کراتی تھی، نیب کو سیاست دانوں کو توڑنے کے لیے استعمال کریں گے تو قیمت عوام ادا کریں گے، جاوید اقبال یہ بتائیں ان سے کس نے مقدمات درج کروائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ احتساب کا سرکس جاری ہے لیکن اس وقت نیب کے احتساب کی ضرورت ہے، فواد حسن فواد کے خلاف  بھی جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو حساب دینا پڑے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے احتساب کے تین مشیر رکھے تھے لیکن کہتا تھا میں نہیں کرتا مجھ سےجنرل باجوہ کراتے تھے اور جنرل باجوہ کہتے ہیں مجھے پتا نہیں۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ 2 سال سے زائد جس عدالت میں کیس چل رہا تھا وہاں جج ہی تعینات نہیں تھا۔ خیال رہے کہ انہوں نے ایک بار پھر پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں مسلم لیگ میں ہوں کہیں نہیں جارہا، میاں صاحب علاج کراکر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے