جی ایچ کیو پر حملہ، پی ٹی آئی ویمن ونگ کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) ویمن ونگ کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی۔ مبینہ آڈیو میں تحریکِ انصاف کی سابق ایم پی اے فرح کی سبرینا سے گفتگو موجود ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق سامنے آئی مبینہ آڈیو میں فرح سبرینا سے کہہ رہی ہیں کہ اب ناں جی ایچ کیو پہنچنا ہے۔مبینہ آڈیو میں فرح کا کہنا ہے کہ میں نکل آئی ہوں کیونکہ میم کنول نکلی ہوئی ہیں، میم کنول نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو کی طرف آنا ہے۔

واضح رہے کہ فرح نے مبینہ آڈیو میں مزید کہا ہے کہ فیض آباد میں راشد حفیظ، شفیق اور سماویہ ہیں، سماویہ ہیروئن بنی آگے آگے جا رہی ہے۔ تحریکِ انصاف کی سابق ایم پی اے فرح کا مبینہ آڈیو میں یہ بھی کہنا ہے کہ جی ایچ کیو جانے کے لیے میم کنول نے کہا ہے، ہم نے جی ایچ کیو جانا ہے، فیض آباد آدمی جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے