الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن میں مزید 2 نئی  سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں مزید 2 نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ کرادی گئی ہیں۔  ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے دونوں نئی سیاسی جماعتوں کے رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2 نئی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ موو آن پاکستان کے نام سے نئی سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹر ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق محمد کامران موو آن پاکستان کے پارٹی کے چیئرمین ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہونے والی دوسری سیاسی جماعت تحریک لبیک اسلام ہے۔  نوٹیفکیشن کے مطابق تحریکِ لبیک اسلام کے چیئرمین محمد اشرف آصف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے