پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، ایک جوان سمیت 2 افسران شہید

گوادر (پاک صحافت) گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں پاک بحریہ کے دو افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان نے اس حادثے کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہیلی کاپٹر دورانِ پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پاک بحریہ کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں پاک بحریہ کے 2 افسران اور 1 جوان نے جامِ شہادت نوش کیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے