عطا تارڑ

جب بھی ملک کی حالت بہتر ہوتی ہے تو پی ٹی آئی غیرمستحکم کرتی ہے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جب بھی ملک کی حالت بہتر ہوتی ہے تو پی ٹی آئی غیرمستحکم کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن عطا تارڑ نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی حالت بہتر ہورہی ہے ڈالر کی قیمت کم ہورہی ہے، جب بھی ملک کی حالت بہتر ہوتی ہے پی ٹی آئی غیر مستحکم کرتی ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ صدر عارف علوی الیکشن کی تاریخ دینے کے بعد بے یقینی کی صورتحال پیدا کردیں گے۔ عارف علوی نو ستمبر کے بعد صدر مملکت نہیں رہے، صرف عبوری صدر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر نے اسمبلیاں توڑ کر غیر آئینی کام کیا تھا، سیاسی جماعتیں اور اقتدار آنا جانا ہے، صرف اپنے بیانیے کے لیے ملک کو بحران کا شکار مت کریں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے