فرح گوگی

فرح گوگی کے پلاٹس، گھر اور گاڑیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (پاک صحافت) احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کیس میں نیب کی جانب سے جمع کروائی گئی فرح گوگی کی پراپرٹیز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق فرح گوگی پاکستان میں متعدد پلاٹس، گھر اور گاڑیوں کی مالک ہیں۔ پاکستان میں فرح گوگی کے نام 9 پلاٹ ہیں، ان کے نام لاہور میں 5 اور اسلام آباد میں 4 پراپرٹیز ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فرح گوگی کے نام ڈی ایچ اے لاہور میں 4 اور 10 مرلے کے پلاٹ ہیں جبکہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں ڈھائی اور 4 مرلے کے پلاٹ بھی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فرح گوگی کے نام اسلام آباد میں ایک 40 اور دو 100 کنال کی زمین ٹرانسفر کی گئیں، فرح گوگی کے نام کروڑوں روپے مالیت کی مختلف گاڑیاں بھی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرح گوگی کے نام پاکستان میں 22 گاڑیاں ہیں اور ان کے کراچی اور لاہور کے مختلف بینکوں میں29 اکاؤنٹس رجسٹرڈ ہیں، فرح گوگی کے برطانوی پاؤنڈ اور امریکی ڈالرز کے لیے بھی بینک اکاؤنٹس مختص ہیں۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے فرح گوگی و دیگر ملزمان کی تمام پراپرٹیز منجمد کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ احتساب عدالت نے مرزا شہزاد اکبر کا لاہور کا کمرشل پلاٹ، 24 بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ علاوہ ازیں احتساب عدالت نے ذلفی بخاری کے 3 بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے