مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن لاہور کے زیر اہتمام قائداعظم اور بیگم کلثوم نواز کی برسی کا انعقاد

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن لاہور کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور بیگم کلثوم نواز کی برسی کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن لاہور دفتر نصیر آباد میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دعائیہ تقریب میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی ملکی و جمہورت کی بحالی کے لئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی اور درجات کی بلندی، مغفرت اور ملکی سلامتی کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یہ ہم پر احسان ہے کہ آج ہم ایک آزاد وطن میں آزادانہ طور پر کھلی فضا میں سانس لے رہے ہیں، اور آج اگر ملک میں ٹوٹی پھوٹی جمہورت ہے تو مادر جمہوریت بیگم کلثوم نواز کی قربانیوں کی وجہ سے ہی ہے جنہوں نے وقت کے آمر پرویز مشرف کے سامنے کلمہ حق کہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی مکمل ہوچکی ہے اور تمام پارٹی عہدیدار اور کاکنان اپنے قائد کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہیں، انشاءاللہ پارٹی قائد میاں نواز شریف کا وطن واپسی پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے