مریم اورنگزیب

عمران صاحب! اُدھار کا اقتدار اور کرائے کا اعتماد اپنا نہیں ہوتا، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا، مریم اورنگزیب وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  عمران صاحب عزت کا ایک ہی راستہ ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کرائیں اور مزید رسوائی اپنے مقدرمیں نا لکھوائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اُدھار کا اقتدار اور کرائے کا اعتماد اپنا نہیں ہوتا، اعتماد آپ نے کھویا مگر غصہ الیکشن کمیشن پر کیوں؟

تفصیلات کے مطابق  مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ جمہوریت کو جتنا نقصان آپ جیسے ووٹ چوروں نے پہنچایا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، عمران صاحب صرف عوام کا اعتماد اور اقتدار اپنا ہوتا ہے، کرائے اور ادھار کی چیزیں واپس کرنی ہوتی ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اپنی بار جمہوریت پرلیکچر اوردوسروں کے ووٹ چوری، اپنی بار ڈسکہ مںو الکشنر کمشنز کا عملہ چوری۔

واضح رہے کہ لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے ارکان کو جبر، دھونس، دھاندلی اور دباؤ سے غلام بنانے کی کوشش نا کریں، آٹا، چینی، بجلی گیس، دوائی اور ووٹ چور عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں،اس لیے عوام میں جانے سے ڈر رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب عزت کا ایک ہی راستہ ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کرائیں  اور مزید رسوائی اپنے مقدرمیں نا لکھوائیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے