مریم اورنگزیب

عارف علوی اپنا بوریا بستر اٹھائیں اور پی ٹی آئی سیکریٹریٹ منتقل ہوجائیں۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عارف علوی اپنا بوریا بستر اٹھائیں اور پی ٹی آئی سیکریٹریٹ منتقل ہوجائیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عارف علوی صدارتی مدت پوری ہونے پر ایوان صدر خالی کرنے کی تاریخ دیں۔ یہ ریاستی، معاشی دہشتگرد اور سازشی الیکشن نہیں صرف ملک میں معاشی، سیاسی اور آئینی بحران چاہتے ہیں۔ 4 سال معیشت تباہ اور ملک کو ڈیفالٹ کرنے والوں کا کٹھ پتلی ملک میں ایک نیا آئینی بحران پیدا کرنے پرتلا ہے جس کا انہیں کوئی اختیار ہے نہ ہی سیاسی و اخلاقی جواز حاصل ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ چار سال ملک کے ساتھ معاشی اور ریاستی دہشت گردی کرنے والے 16 ماہ کے معاشی سیاسی اور خارجی پالیسی کے استحکام کے خلاف سازش کرنے والے ہیں۔ ملک میں امن اور استحکام جیل میں بیٹھے ریاستی اور معاشی دہشتگرد سے برداشت نہیں ہو رہا، عوام کی ترقی، روزی، روٹی کے دشمن آج کے حالات کے ذمہ دار ہیں۔ خودغرض سازشی موقع ملتے ہی ملک اور عوام پر ایک نیا وار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک میں افراتفری، ٹکراؤ اور گند ڈالنے کی ایک اور مذموم کوشش ہے۔ آئینی منصب کی آڑ میں ایک اور 9 مئی کی تیاری دکھائی دے رہی ہے۔ پٹرول بم، شہدا اور قومی یادگاروں کی بے حرمتی، انارکی اور 9 مئی کی سازشوں کے وار کئے۔ ملک میں افراتفری اور فساد کی یہ سازش بھی ناکام ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے