کورونا وائرس کے پیش نظر لاہور کے اہم ترین ہسپتالوں میں ہنگامی الرٹ جاری کردیا گیا

کورونا وائرس کے پیش نظر لاہور کے اہم ترین ہسپتالوں میں ہنگامی الرٹ جاری کردیا گیا

کورونا وائرس میں اچانک تیزی آنے کے بعد لاہور کے چار اہم ترین ہسپتالوں میں ہنگامی الرٹ جاری کردیا ہے، محکمہ صحت پنجاب نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے بعد لاہور کے اہم ہسپتالوں میں الرٹ جاری کردیا ہے

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ایکسپوفیلڈ کو دوبارہ فعال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ نوٹیفکیشن میں تحریر کیا گیا ہے کہ ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر 2 کو کورونا مریضوں کے لیے فوری فعال کردیا جائے، آکسیجن کی کمی کا سامنا کرنے والے مریض فیلڈ ہسپتال میں داخل ہوں گے ۔

لاہور کے 4 بڑے ہسپتالوں کو ہائی ڈیپنڈینسی یونٹس اور آئی دی یو فعال رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں، مراسلہ کے مطابق میو ہسپتال، سروسز ہسپتال، جناح ہسپتال اور لاہور جنرل ہسپتال کو کورونا کیسز کے لیے تیار رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 55 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 260 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈر اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا کے مزید تین ہزار دو باسٹھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 72 تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے