عبدالقادر پٹیل

جاپان پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا۔ وزیر صحت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ جاپان پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا۔

تفصیلات کے مطابق جاپان نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کیلئے3.87 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اسلام آباد میں منعقدہ دستخط کی تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ گرانٹ کو پولیو ویکسین کی خریداری کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 30 سالوں میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں تاریخی کمی ہوئی ہے۔ 2023ء تک پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے پرامید ہیں۔ ان کے مطابق حکومت جاپان 1996ء سے پاکستان پولیو پروگرام کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف آئی ایم ایف

وزیراعظم کی آئی ایم ایف مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے