منظور وسان

پی ٹی آئی والے اگر اتنے بھادر ہیں تو پروٹیکٹ بیل کے پیچھے کیوں بھاگ رہے ہیں؟ منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما اور قیادت جیلوں سے گھبرا رہے ہیں،  ان کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک چلانے والے اگر اتنے بھادر ہیں تو پروٹیکٹ بیل کے پیچھے کیوں بھاگ رہے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق مشیر زراعت منظور وسان نے موجودہ صورتحال پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جیل تو سیاستدانوں کا دوسرہ گھر ہوتا ہے، پھر شیخ رشید اور دیگر گھروں سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟ مجھے پی ٹی آئی کی نئی منطق سمجھ نہیں آرہی کہ وہ جیلوں سے بھاگ رہے ہیں اور چھپ رہے ہیں۔

واضح  رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور حسین وسان نے مزید کہا کہ جیل تو شیخ رشید کی ہمیشہ محبوب رہی ہے پھر اچانک محبوب جیل سے گھبرانے کی منتطق سمجھ نہیں آئی، شیخ رشید نے تو جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا تھا، پی ٹی آئی کی قیادت جیلوں سے ڈرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے