اردن میں پانی کی قلت

پانی کی فراہمی میں اضافے سے نیتن یاہو کا اُردن کو انکار

تل ابیب {پاک صحافت} اُردن کو کئی دہائیوں سے پانی کی قلت کا سامنا ہے کیونکہ اسرایئل نے مغربی کنارے پر واقع دریائے اُردن پر بھی قبضہ کر رکھا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حالیہ دنوں میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اردن کی پانی کی فراہمی میں اضافہ کرنے کی درخواست کو ٹھکرا دیا ہے۔

پچھلے کئی سالوں سے اُردن کے حکام اسرائیل سے پانی کی فراہمی میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں تاہم اسرائیلی ہم منصبوں نے ابھی تک جارحانہ رویہ اپنایا ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پانی کی فراہمی میں اضافے سے نیتن یاہو کا اُردن کو انکار دراصل نیتن یاہو کے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے ساتھ ذاتی تصادم کا حصہ ہے۔

عرب 48 ڈاٹ کام نے اسرائیلی عبرانی اخبار مااریف کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل اردن کے ساتھ امن معاہدے کی خلاف ورزی کرتا چلا آرہا ہے جس میں ایک شرط یہ بھی تھی کہ اسرائیل اردن کو دریا اردن سے آب حاصل کرنے کی اجازت دے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رفح

رفح پر حملے کے بارے میں اسرائیلی حکومت کے میڈیا کے لہجے میں تبدیلی

(پاک صحافت) غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح پر ممکنہ حملے کی صورت میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے