الیکشن کمیشن کا چیئرمین تحریک انصاف کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا فیصلہ 

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن  آف پاکستان نے چیئرمین تحریک انصاف کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا فیصلہ  کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے آج الیکشن کمیشن میں ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں آج اہم اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے،چیف الیکشن کمشنر نے چیئرمین پی ٹی آئی کوپارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

واضح رہے کہ ہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جج ہمایوں دلاور نے  الیکشن کمیشن کی درخواست پر توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 5سال کیلئے نااہل بھی قرار دیا تھا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو 6ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے