مریم نواز

تین چار کے فیصلے کو تین دو میں کیوں بدلا گیا؟۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ تین چار کے فیصلے کو تین دو میں کیوں بدلا گیا؟۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کا فیصلہ زور زبردستی سے ہرگز قبول نہیں۔ الیکشن کا فیصلہ کرنے سے پہلے اس بات کا فیصلہ ہوگا کہ 4/3 کو 3/2 میں کیوں بدلا گیا؟ اس کے پیچھے مقاصد کیا تھے اور اس میں کون کون شامل تھا؟۔

مریم نواز کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ کیا اس اہم ترین نقطے کا احاطہ کیے بغیر، زور زبردستی سے قانون کے خلاف فیصلے کو قالین کے نیچے چھپا کر کوئی بھی فیصلہ قابل قبول ہو گا؟ ہرگز نہیں۔

دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کل قصور میں پاور شو کا مظاہرہ کریں گی، ان کی کھڈیاں خاص آمد کے لیے پنڈال اور سٹیج کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے