شرجیل میمن

جھوٹ اور منافقت عمران خان کی سیاست کا وطیرہ رہا ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ جھوٹ اور منافقت عمران خان کی سیاست کا وطیرہ بن چکا ہے، وہ حج کے مقدس ایام میں بھی جھوٹ اور منافقت سے باز نہیں آئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے دور اقتدار میں کرپشن میں پاکستان سب سے آگے رہا۔ عمران خان اس بات کا قوم کو جواب دیں۔ افسوس کی بات ہے کہ عمران خان نے حج کے مقدس دن بھی جھوٹ بولتے اور الزامات لگاتے رہے۔ عمران خان قوم سے مقدس دن پر ہی سچ بول لیتے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔ اپنے دور میں مالم جبہ، بلین ٹری سونامی، پشاور بی آر ٹی سمیت نیب کے میگا کرپشن اسکینڈلز بند کروائے۔ عمران خان کے دور اقتدار میں بنی گالا کرپشن کا مرکز رہا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں سیاسی مخالفین کے خلاف جعلی مقدمات بنائے، جن کا اعتراف ان کے سابقہ وزرا کر رہے ہیں، جبکہ انہوں نے اپنی حکومت جادو ٹونے اور کالے علم کے ذریعے چلائی۔ وہ نااہل ترین وزیراعظم ثابت ہوئے۔ پاکستان کو جادوگروں اور جعلی عاملوں کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے