وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم کا خیبرپختونخوا اور پنجاب میں احکامات نہ ماننے والے افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں احکامات نہ ماننے والے افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو حالیہ دھرنے اور سیاسی سرگرمیوں کے دوران قانون کے مطابق احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم کی جانب سے یہ احکامات خیبرپختونخوا اور پنجاب کے سرکاری افسر ان کے لیے دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قانون کے مطابق فرائض ادا نہ کرنے والے افسران کو پروموشن بورڈ میں سزا دی جائے، جس کا اجلاس غیرمعمولی عجلت میں بلایا گیا ہے، بورڈ کا اجلاس دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا اور یہ اجلاس ایسے وقت میں بلایا گیا ہے جب اگست کے وسط میں ہونے والے سابق بورڈ میں ہونے والی ترقیوں کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے