بلاول بھٹو

تین ججز پاکستان کو آمریت کے دلدل میں دھکیل دیں گے۔ بلاول بھٹو

لاڑکانہ (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ تین ججز پاکستان کو آمریت کے دلدل میں دھکیل دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لیں، لارجر بینچ نہ بنا تو آئینی بحران کے باعث ایمرجنسی یا مارشل لگنے کا خدشہ ہے۔ گزشتہ حکومت میں پکڑے گئے دہشت گردوں کو رہا کرایا گیا، گزشتہ حکومت کے فیصلوں کی وجہ سے آج پھر پاکستان دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ مسلح افواج نے پہلے اور اب بھی دہشت گردوں کو شکست دے گی، 1973 کے آئین کی بنیاد بھٹو نے رکھی، آصف زرداری دور میں آئین کو بحال کیا گیا۔ ڈکٹیٹروں کی اولاد تحریک انصاف کا حصہ ہے، 3 جج صاحبان کو سوچنا چاہیے کیا ہو رہا ہے، سپریم کورٹ کے ججز اپنے کردار سے ثابت کریں گے عدلیہ ہے یا ٹائیگر فورس بننا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 3 ججز پر صرف اپوزیشن نہیں باقی ججز بھی اختلاف کر رہے ہیں، 9 رکنی بینچ اب 3 رکنی بینچ بن چکا ہے۔ مناسب نہیں تھا یہی 3 ججز اس بینچ کی سماعت کرتے، جسٹس اعجازالاحسن اس بینچ کا کیسے حصہ ہیں، مناسب یہی ہے ایک لارجر بینچ بنا دیا جائے، اگر لارجر بینچ نہیں بنتا تو تاریخ عمر عطا بندیال کو معاف نہیں کرے گی، تخت لاہور کی لڑائی ایگو بن چکی ہے، تخت لاہور کے سیاسی مقابلے نے پوری سیاست کو یرغمال بنا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے