سعید غنی

ملک کو آگے لیجانے اور بحران سے نکالنے کیلئے الیکشن ضروری ہیں۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ ملک کو آگے لیجانے اور بحران سے نکالنے کیلئے الیکشن ضروری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کراچی میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 105 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کے لوگوں کو سزا ملنی چاہیے، پیپلز پارٹی بھر پور طریقے سے الیکشن مہم چلا رہی ہے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی الیکشن سے فرار کی کوشش نہیں کی، ہر جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کا موقع ملنا چاہیے۔ کوشس ہے مضبوط ترین امیدوار میدان میں اتاریں۔ الیکشن نہ ہوں کچھ لوگوں کی خواہش ضرور ہوسکتی ہے۔ پیپلز پارٹی ایک لمحے بھی الیکشن سے نہیں بھاگی۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں عرفان اللہ مروت کو بدترین شکست ہوئی۔ ایسے امیدوار جو الیکشن میں نظر آتے ہیں ان کو لوگ پسند نہیں کرتے۔ عرفان اللہ مروت حلقے میں نسلی تعصب پھیلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے