خالد زبارقہ

صہیونی دُشمن کی مسجد اقصیٰ کو ہم سے چھیننے کی سازش، خالد زبارقہ

بیت المقدس {پاک صحافت} فلسطین کے سرکردہ قانون دان خالد زبارقہ نے کہا ہے کہ صہیونی دُشمن مسجد اقصیٰ کو ہم سے چھیننے کی سازش کر رہا ہے جب کہ قبلہ اول کی سرپرستی کرنے والے ممالک بالخصوص اردن اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے بجائے خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ’فیس بک’ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں خالد زبارقہ نے کہا کہ قابض صہیونی دشمن مسجد اقصیٰ میں تخریب کاری کررہا ہے۔ موجودہ حالات کی آڑ میں مسجد اقصیٰ پر یہودیانے کی سازش مسلط کی جا رہی ہے۔ مسجد اقصیٰ کے مرابطین، نمازیوں اور پہرے داروں کو قبلہ اول سے دور کرنے کی سازش کررہا ہے اور اس حوالے سے اسرائیل اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی سے لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کو چوری کرنے کی سازش کررہا ہے اور مذموم مقصد کے لیے فوجی طاقت کا استعمال کیاجا رہا ہے اور اس حوالے اردن اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی فوج

حماس کو صیہونی حکومت کی پیشکش کی تفصیلات الاخبار نے فاش کردیں

(پاک صحافت) ایک معروف عرب میڈیا نے حکومت کی طرف سے جنگ بندی کے حوالے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے