نیب

نیب نے حمزہ شہباز کو موصول مشکوک ٹرانزیکشن کا پتا لگا لیا

لاہور (پاک صحافت) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کو موصول ٹرانزیکشن اور انوسٹمنٹ کا پتا لگا لیا ہے،  نیب کی جانب سے جاری کردہ  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حمزہ کو 23 مشکوک ٹرانزیکشنز سے 181 ملین سے زائد رقم وصول ہوئی تاہم حمزہ شہباز نے موصول ہونے والی رقم کے ثبوت فراہم نہیں کیے۔ نیب کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کے ذریعے ناجائز اثاثے بنائے اور کرپشن کے مرتکب ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق  قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو موصول مشکوک ٹرانزیکشن اور انویسٹمنٹ کا پتہ لگانے کا دعویٰ کردیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہبازشریف خاندان نے 2005 سے 2016 تک 14 بڑی کمپنیاں بنائیں اور کمپنیز سے بھاری مالی فوائد حاصل کرتے رہے، 14 کمپنیاں  مشکوک ٹرانزیکشنز سے موصول رقم سے بنائی گئیں، حمزہ شہباز کے 14 کمپنیز میں کروڑوں کے شئیرز ہیں۔

واضح رہے کہ رہے حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت پر23 فروری کو سماعت مقر رہے ، لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ درخواست پرسماعت کرے گا۔ نیب کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کے ذریعے ناجائز اثاثے بنائے اور کرپشن کے مرتکب ہوئے۔ یاد رہے کہ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کو موصول ٹرانزیکشن اور انوسٹمنٹ کا پتا لگا لیا ہے۔ خیال رہے کہ حمزہ شہباز سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادہ اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے