رانا ثناءاللہ

قوم کو فیصلہ کرنا ہے عدلیہ پر حملہ آوروں کا ساتھ دیگی یا احترام کرنے والوں کا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ قوم کو فیصلہ کرنا ہے عدلیہ پر حملہ آوروں کا ساتھ دے گی یا احترام کرنے والوں کا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے عمران کان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی صاحب آپ درست فرما رہے ہیں کہ ملک و قوم اس وقت ایک انتہائی نازک موڑ پر کھڑے ہیں، آج قوم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اجتماعی شعور کا ساتھ دے گی یا تکبر اور ہٹ دھرمی کی بنیاد پر کئے گئے فیصلوں کا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ قوم فتنے کے آگے جھکے گی یا خیر کیلئے اٹھ کھڑی ہوگی، اداروں کا احترام کرے گی یا اپنی انا کی تسکین کیلئے اداروں کو توڑنے والوں کا ساتھ دے گی، جمہوری رویوں کو اپنائے گی یا عدم برداشت کے کلچر کو اپنائے گی، قانون نافذ کرنے والوں کا ساتھ دے گی یا ان پر پٹرول بم چلانے والوں کا ساتھ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ قوم انصاف کرنے والوں کا ساتھ دے گی یا انصاف کے نام پر اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہنے والوں کا ساتھ دے گی، جمہوریت، عزت و احترام اور جیو اور جینے دو کے نظریہ کو اپنائے گی یا جلا دو، مار دو اور کسی کو نہیں چھوڑوں گا جیسے پاگل پن کا ساتھ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے