خرم دستگیر

تھر کے کوئلے سے پیدا ہونے والی سستی بجلی ملک بھر میں سپلائی ہوگی۔ وزیر توانائی

حیدرآباد (پاک صحافت) وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ تھر کے کوئلے سے سستی بجلی پیدا کرکے ملک بھر میں فراہمی یقینی بنائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج تھر مٹیاری نیشنل ٹرانسمیشن نظام کا افتتاح کروں گا، 220 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن کو بہت کم وقت میں مکمل کیا گیا، این ٹی ڈی سی اور دیگر ٹیموں کو سراہتا ہوں۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ سندھ سے نکلنے والا کوئلہ سستی بجلی پیدا کررہا ہے، تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرکے اس کی ملک بھر میں تیز ترین ترسیل بھی یقینی بنائی، سندھ سے نکلنے والا کوئلہ ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مشکلات کے سامنے سرینڈر نہیں کیا، ہم نے 9 اور 10 مئی کو فتنے کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے، ہم پاکستان کی ترقی سے کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے