ترجمان دفتر خارجہ

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کا ڈوزیئر غلط معلومات، جعلی دعوے اور انتشار کے تحت تیار کیا گیا، بھارت ایسی بے بنیاد رپورٹس سے کشمیر پر مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم احمد افتخارنے بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے ڈوزیئر پررد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا پر فوج کے نام نہاد اور بے بنیاد ڈوزیئر کی رپورٹس دیکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ رپورٹس میں مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں پاکستان پر الزام لگایا گیا، پاکستان ان بے بنیاد الزامات اور ڈوزیئر کو مسترد کرتا ہے، جھوٹے، من گھڑت اور نام نہاد ڈوزیئر کو بجا طور پر مسترد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ  بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، مقبوضہ کشمیر میں تشدد کرنے والوں کا بی جے سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔  عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے فرضی اکاؤنٹس استعمال کیے، ہندوستان کو اپنے گھر کو ترتیب دینے کے مقصد سے خود شناسی کرنے کا مشورہ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے