مریم اورنگزیب

فارن فنڈنگ میں ثابت شدہ منی لانڈرر دوسروں پر جھوٹے الزامات لگاتا ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان فارن فنڈنگ میں ثابت شدہ منی لانڈرر ہے اور اب وہ دوسروں پر جھوٹے الزامات لگاتا ہے، عوام کے سامنے ان کا گھناونا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اربوں روپے کی غیرقانونی فنڈنگ میں پکڑا گیا ہے۔ جھوٹ بول بول کے تھکے نہیں، عوام کی بس ہوگئی ہے۔ عمران صاحب جتنا مرضی جھوٹ بولیں، آپ کا سیاہ اعمال نامہ عوام کے سامنے ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ 2018 میں مسلم لیگ ن نے اقتدار چھوڑا تھا تو ملک چینی اور گندم ایکسپورٹ کررہا تھا، عوام نے 2022 میں عمران صاحب کو نکالا تو پاکستان گندم اور چینی امپورٹ کررہا ہے۔ عمران صاحب کے دور میں ڈی اے پی کی بوری 2600 سے 10 ہزار پر پہنچ گئی، کسان آپ کے دور میں کھاد کے لیے دھکے کھاتے رہے جبکہ چار سال میں آٹا 35 سے 90، چینی 52 سے 120 روپے کلو ہوگئی، بجلی فی یونٹ 11 سے 24 جبکہ گیس 600 سے 1400 روپے مہنگی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے