افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکا، افغان سکیورٹی فورس کے ترجمان سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکا، افغان سکیورٹی فورس کے ترجمان سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے

کابل (پاک صحافت)  افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ترجمان پبلک پروٹیکشن فورس سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے، کابل کے علاقے کرت نو میں آئی ای ڈی بم دھماکا آج صبح کے وقت ہوا۔

دھماکے میں ترجمان پبلک پروٹیکشن فورس ضیاء ودان اپنے 2 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے، دھماکے کے نتیجے میں 1 شخص زخمی بھی ہوا ہے، زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

افغان صدر اشرف غنی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسلامی اقدار اور انسانیت کے خلاف قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ ا س سے قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گاڑی میں نصب بم پھٹنے سے ڈپٹی گورنر اپنے سیکریٹری سمیت ہلاک ہو گئےتھے۔

کابل پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد ڈپٹی گورنر محبوب اللہ محبی کی گاڑی کے نیچے نصب کر رکھا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، پولیس کے مطابق دھماکہ منگل کی صبح اس وقت ہوا جب ڈپٹی گورنر اپنے محافظوں کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔

افغانستان میں گزشتہ ایک برس کے دوران سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں تیزی آئی ہے جبکہ طالبان اور حکومت کے درمیان ستمبر 2020 میں مذاکرات کا بھی آغاز ہوا تھا۔

نئے سال کے آغاز کے بعد 3 جنوری کو مغربی صوبے میں صحافی بسم اللہ عادل کو قتل کیا گیا تھا، وہ دو ماہ کے دوران قتل ہونے والے پانچویں افغان صحافی تھے جبکہ طالبان نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔

اس سے ایک ہفتہ قبل صوبہ غزنی میں صحافیوں کی یونین کے سربراہ رحمت اللہ اپنے گھر کے باہر مسلح افراد کے ایک حملے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

افغان دارالحکومت کابل میں 22 دسمبر 2020 کو ہزاروں طالبان قیدیوں سے بھرے جیل میں کام کرنے والے 4 ڈاکٹروں کی گاڑی پر ہونے والے بم حملے میں ڈاکٹروں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پیگاسس

اسرائیلی پیگاسس سافٹ ویئر کیساتھ پولش حکومت کی وسیع پیمانے پر جاسوسی

(پاک صحافت) پولش پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا ہے کہ 2017 اور 2023 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے