توشہ خانہ کے تحائف کو ڈکلیئر نہ کرنا جرم ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانے کے تحائف کو بلیک مارکیٹ میں بیچا، ملکی تاریخ کا ایسا رہنما بتا دیں جس نے توشہ خانہ تحائف بلیک مارکیٹ میں بیچے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کے تحائف کو ڈکلیئر نہ کرنا جرم ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے آج تاریخ لی، تاریخ پر تاریخ لی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ کیس میں اب شہادتیں ریکارڈ ہو رہی ہیں، جرح ہو رہی ہے، آج تاریخ لینے کا کیاجواز تھا؟ آج بھی چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت سے راہ فرار اختیار کی، انہوں نے توشہ خانہ کے تحائف جو لیے وہ کیوں ڈکلیئر نہ کیے؟ عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وہ ہمیں کہتے تھے کہ رسیدیں دو، خود گھر پر بیٹھ کر جعلی رسیدیں بنائی ہیں۔

واضح رہے کہ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ کیا کل آپ کے وکیل کو زیب دیتا تھا کہ شہادتیں ریکارڈ ہو رہی ہوں اور وہ گھر چلے جائیں، انسانوں کی طرح عدالتوں میں پیش ہو جاؤ، جواب دو۔ چیئرمین پی ٹی آئی کبھی ایک تو کبھی دوسرا بہانہ کرتے ہیں، کبھی جج پر عدم اعتماد اور کبھی میری حاضری پر اختلاف، وہ چاہتے ہیں کہ ان کی مرضی کا فیصلہ ہو۔ توشہ خانہ کے تحائف قوم کا پیسہ تھا، اربوں روپے کے تحائف تھے، جرح کے دوران تاریخ پر تاریخ لینے کا کیا جواز تھا؟

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے