مونس الہی

مونس الہٰی اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور (پاک صحافت) لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ خیال رہے کہ مجسٹریٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے تفتیشی افسر کی درخواست پر حکم جاری کیا۔

تٖفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مونس الہٰی کو شامل تفتیش کرنے کی کوشش کی گئی، اشتہار بھی چسپاں کیے گئے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم دانستہ روپوش ہے، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی، ان کے بیٹے مونس الہٰی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مونس الہٰی اور پرویز الہٰی کے خلاف فراڈ، منی لانڈرنگ اور کرپشن کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ مونس الہٰی نے 2004 سے 2023 تک فرنٹ مین جبران خان کے ذریعے کرپشن کی۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا تھا کہ مونس الہٰی نے اپنے والد چوہدری پرویز الہٰی کی معاونت سے کرپشن اور منی لانڈرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں

عبدالقادر پٹیل

پی ٹی آئی والے جیل پر حملہ کر کے عمران خان کو چھڑانے کی تیاری کررہے۔ عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد (پاک صحافت) عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے جیل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے