کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا محرم کے انتظامات کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، مجلس میں شرکت

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رات گئے محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق  گورنر سندھ انچولی میں قائم مسجد و امام بارگاہ شہدائے کربلا پہنچے اور معروف عالم دین علامہ عقیل الغروی کی مجلس میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطاق مسجد و امام بارگاہ شہداء کربلا انچولی میں کامران ٹیسوری نے دیگر ذاکرین سے بھی ملاقاتیں کیں اور حکام کو محرم الحرام کے سیکیورٹی اقدامات پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اس ماہ میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے سب کو اپنی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ نے بتایا کہ امن و امان کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون انتہائی ناگزیر ہے۔  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے علمائے کرام، ذاکرین محراب و منبر سے اسلام کے اصل پیغام کو عام کرنے کی بھی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے