مریم اورنگزیب

توشہ خانہ لوٹنے اور گھڑیاں بیچنے والا کشمیر پر سیاست کررہا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ لوٹنے اور گھڑیاں بیچنے والا کشمیر کے نام پر سیاست کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر بیچنے والا شہباز شریف کو یہ نہ بتائے کہ مسئلہ کشمیر پر کیا کرنا ہے. وزیراعظم آزاد کشمیر نے عمران خان کے اکسانے پر حرکت کی، وزیراعظم آزاد کشمیر نے منصب کا خیال کیا نہ ہی مسئلہ کشمیر کی نزاکت کی پرواہ کی۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو بیٹھ کر بات کرنے کا کہا، وزیراعظم آزاد کشمیر اس جرات کا اظہار اپنے کشمیر فروش قائد کے سامنے کرتے؟۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر فروش کہتا تھا مودی کے دوبارہ منتخب ہونے پر مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا اب قومی مفاد بیچنے والا کشمیر پر سیاست کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے