خواجہ سعد رفیق

عمران نیازی کا لانگ مارچ نالہ لئی میں اتر گیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کا لانگ مارچ اب نالہ لئی میں اتر گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ نالہ لئی میں اتر گیا، اسمبلی توڑنے کی دھمکی گیدڑ بھبھکی ثابت ہوئی ہے۔ میرٹ پر عسکری تعیناتیوں نے سازشوں کا جال توڑ دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے دورہ روس کو اپنی غلطی مان لیا، شہباز حکومت نے روس سے سستی گندم اور سستے پٹرول کا معاہدہ کرلیا، اب آپ کچھ آرام کرلیں، ہمیں ملکی استحکام کیلئے کام کرنے دیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے