راجہ پرویز اشرف

محترمہ بے نظیر بھٹو نے ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری شمع کو روشن رکھا۔ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے بہترین انداز میں ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری شمع کو روشن رکھا، وہ بہترین سیاستدان تھیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے محترمہ بے نظیر کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحرمہ بینظر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مثالی کردار کی سیاست دان رہیں، انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری شمع کو روشن رکھا۔

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ انسانیت کے ساتھ زیادتی ہر مذہب ممنوع ہے، متحرمہ اپنے والد کو شہید ہوتے دیکھا، انہوں نے اس کا جواب جمہوریت سے دیا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ کا قول ہے جمہوریت بہترین انتقام ہے، وویمن کاکس کی بطور اسپیکر بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے